ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گِرنے سے کم از کم 16 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیشی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر فورس کا طیارہ ایف سیون بے جے آئی نے پیر کی دوپہر ایک بج کر چھ منٹ پر اڑان بھری تھی مگر یہ فوراً بے قابو ہو گیا اور سکول کی عمارت سے ٹکرایا۔
- اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کا کہنا ہے کہ اگر علی امین گنڈا پور ڈھائی بجے تک شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں پیش نہ ہوئے تو ان کا 342 کے بیان کا حق ختم کر دیا جائے گا
- پاکستان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں مون سون کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے
- غزہ میں حماس کے زیرِ انتظام سول ڈیفنس کے ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اتوار کے روز امداد کے منتظر 93 افراد مارے گئے
- بمبئی ہائی کورٹ نے 2006 ممبئی لوکل ٹرین دھماکہ کیس میں سزا پانے والے تمام 12 ملزمان کو بری کر دیا
- پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے انتخاب آج ہو گا
- اسرائیلی فوج نے مرکزی غزہ کے ایک گنجان آباد علاقے کے لیے انخلا کے احکامات جاری کر دیے
بنگلہ دیشی فضائیہ کا تربیتی طیارہ سکول کی عمارت پر گِرنے سے کم از کم 16 ہلاکتیں