ایف بی آر کی "گوگل "پر مہربانی ؟ نئے ٹیکسز میں رعایتیں

image

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکنالوجی کی دنیا کے بڑے نام گوگل کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان سے حالیہ بجٹ برائے مالی سال 2025.26 میں متعارف 5 فی صد ڈیجیٹل ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے گا جبکہ کمپنی کو آمدن پر بھی ٹیکس میں رعایت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے بجٹ میں ایسی غیر ملکی ڈیجیٹل کمپنیوں سے ٹیکس وصولی کے لیے "ڈیجیٹل پریزنس پروسیڈ ایکٹ " متعارف کیا ہے جن کی اچھی خاصی آمدن ہے لیکن وہ ٹیکس ادا نہیں کرتے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے گوگل کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اس ایکٹ کا اطلاق گوگل پر نہیں ہوتا کیونکہ یہ ایکٹ ان کمپنیوں کے لیے ہے جن کا پاکستان میں طبعی وجود نہیں ہے لیکن ڈجیٹلی وہ پاکستان میں اپنا نیٹ ورک رکھتے ہیں جب کہ گوگل کا پاکستان میں دفتر موجود ہے۔

دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ بجٹ سے پہلے گوگل 15 فیصد انکم ٹیکس دے رہا تھا بجٹ میں انکم ٹیکس کی شرح بڑھ کر 15 فیصد کردی گئی ہے لیکن ایف بی آر کی جانب سے گوگل کے لیے انکم ٹیکس 5 فیصد کرنے کی بھی راہ ہموار کی جارہی ہے اور اس ضمن میں کہا جارہا ہے کہ گوگل کے آپریشنز باہر سے ہورہے ہیں جس کی وجہ سے نئے ایکٹ کے مطابق گوگل پر انکم ٹیکس کی شرح 15 کے بجائے 5 فیصد ہوگی۔

صرف یہی نہیں گوگل کو یہ بھی پیشکش کی گئی ہے کہ اگر وہ اپنا برانچ آفس اسپیشل اکنامک زون منتقل کردے تو انکم ٹیکس مکمل طور پر معاف کردیا جائے گا۔ گوگل کا پاکستان میں وسیع کاروباری نیٹ ورک ہے جو آن لائن ایڈورٹائزنگ، سرچ انجن، کلاوڈ کمپیوٹنگ، کمیونی کیشن اور انٹرٹینمنٹ کی خدمات فراہم کررہا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں میٹا، ایمازون، مائکروسوفٹ، نیٹ فلیکس جس کا کاروباری سائز کم ہے ان پر اس ایکٹ کا اطلاق ہوگا اور ان سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow