اسٹیٹ بینک کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ہونے والی کمی کے بعد مرکزی بینک کے پاس ذخائر 14 ارب 45 کروڑ 66 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 18 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 46 کروڑ 9 لاکھ ڈالر ہیں۔
مرکزی بینک اور کمرشل بینکوں کے مجموعی ذخائر 19 ارب 91 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔ مرکزی بینک کے ترجمان کے مطابق بیرونی قرض ادائیگیوں کے سبب زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی ہے۔