اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ آج سے غزہ کے کچھ حصوں میں روزانہ تقریباً 10 گھنٹے فوجی کارروائیوں میں وقفہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ غزہ میں خوراک اور ادویات تقسیم کرنے والے اداروں کے قافلوں کو صبح چھ بجے سے رات کے گیارہ بجے تک محفوظ راستہ فراہم کیا جائے گا۔
- اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کے کچھ حصوں میں آج (اتوار کے روز) سے روزانہ تقریباً 10 گھنٹے فوجی کارروائیوں میں وقفہ کیا جائے گا
- اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایئر ڈراپ کے ذریعے امدادی سامان کے سات پیکجز غزہ میں پہنچائے ہیں
- اقوام متحدہ کے فوڈ ایڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں ہر تین میں سے ایک شخص کئی دن تک بغیر کھائے گزار رہا ہے۔
- اقوام متحدہ میں کمبوڈیا کے سفیر چیا کیو نے کہا کہ ان کا ملک 'غیر مشروط' طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔
- نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے 'تعمیری کوششیں' کر رہے ہیں۔
اسرائیل کا غزہ کے مختلف حصوں میں عسکری کارروائیوں میں وقفے کا اعلان