صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں مارٹر گولہ گِرنے سے ایک بچی کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے پر فائرنگ میں ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تاحال سرکاری سطح پر ان ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
- صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں مارٹر گولہ گِرنے سے ایک بچی کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے پر فائرنگ میں ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
- رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کا دعویٰ ہے کہ وادی تیراہ میں اتوار کی صبح مقامی افراد کا تیراہ ہیڈکوارٹر کے مقام پر احتجاج جاری تھا جس پر فائرنگ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ سرکاری سطح پر ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
- خیبر پختونخوا حکومت نے تیراہ میں ہلاکتوں پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے لیے ایک، ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
- وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل جرگہ پشاور طلب کیا ہے تاکہ ’مقامی جذبات و تحفظات کو سنا جا سکے‘
تیراہ: بچی کی ہلاکت کے خلاف احتجاج پر فائرنگ سے ہلاکتوں کی اطلاعات، وزیر اعلیٰ کی جانب سے اظہارِ افسوس