ایف آئی اے کی کرنسی سمگلروں کے خلاف کارروائی، پانچ افراد گرفتار

image

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کرنسی کی سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقوم کی منتقلی میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی ملک بھر میں کرنسی کے غیرقانونی کاروبار کے خلاف وسیع پیمانے پر جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حالیہ دنوں میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں شدید کمی دیکھی گئی اور روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 22 ماہ کی کم ترین سطح، یعنی 284.97 روپے تک گر گئی۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’بلوچستان کے مختلف علاقوں خصوصاً کوئٹہ اور چمن میں بڑی کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں کرنسی کے غیر قانونی کاروبار سے منسلک پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیرقانونی ترسیل میں ملوث تھے۔‘

بیان کے مطابق کارروائی کے دوران حکام نے چھ لاکھ 84 ہزار پاکستانی روپے، 23 کروڑ پانچ لاکھ ایرانی ریال، ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد افغانی کرنسی، سات سو امریکی ڈالر، دو سو سعودی ریال اور 150 آسٹریلوی ڈالر برآمد کیے۔

ایف آئی اے کے مطابق ’ملزمان کے قبضے سے چیک بکس، حوالہ ہنڈی کی رسیدیں اور بینک ڈپازٹ سلپس بھی برآمد ہوئیں۔ یہ افراد بغیر لائسنس کے کرنسی کا کاروبار کر رہے تھے اور ضبط شدہ کرنسی کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔‘

پاکستان میں کرنسی کا نظام کئی سطحوں پر کام کرتا ہے جہاں سرکاری انٹربینک ریٹ، اوپن مارکیٹ اور حکومت کے قانونی دائرہ کار سے باہر گرے مارکیٹ کے نرخوں میں نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔ اس گرے مارکیٹ میں متعدد تاجر اور غیررجسٹرڈ حوالہ ڈیلر سرگرم ہیں۔

ڈالر کی قدر میں اضافے اور گذشتہ مالی سال کے دوران 58 ارب ڈالر سے زائد کی درآمدات کے باعث پاکستان شدید مہنگائی کا شکار ہے۔

سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے اب تک روپے کی قدر میں دو فیصد کمی واقع ہوئی ہے حالانکہ کرنٹ اکاؤنٹ میں 2.1 ارب ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow