انڈیا میں حزبِ اختلاف کی جماعت کانگریس کے رہنما پی چدمبرم نے کہا ہے کہ حکومت نے اب تک اس بات کے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے کہ پہلگام پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کہاں سے آئے تھے۔ دوسری جانب انڈین وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ آپریشن سندور کے حوالے سے آج انڈیا کی ایوانِ زیریں میں خطاب کریں گے۔
- امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت یورپی یونین سے امریکہ برآمد کی جانے والی تمام اشیا پر 15 فیصد ٹیرف عائد ہو گا
- پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے وادی تیراہ میں بچی کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں
- وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا تیراہ واقعے پر اظہار افسوس، لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان اور پشاور میں جرگہ طلب
- پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اس سال اربعین کے موقع پر زائرین کو زمینی راستے سے عراق اور ایران جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی
پہلگام حملہ: اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے، کانگریس رہنما پی چدمبرم