شرح سود میں کتنی کمی ہوگی؟ مانیٹری پالیسی اعلان 30 جولائی کو ہوگا

image

اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان 30 جولائی کو ہوگا جس میں شرح سود کا بھی تعین ہوگا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شرح سود میں کمی ہوگی۔

ٹی بلز کے حالیہ نیلامی کم شرح سود کم ہونے کے بعد مانیٹری پالیسی میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود کم ہونے کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں لیکن یہ کمی کتنی ہوگی؟ اس بارے میں مختلف آراء سامنے آرہی ہیں۔

عارف حبیب سیکورٹیز کی جانب سے کیے جانےو الے سروے میں 21.1 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور 31.6 فی صد افراد کا خیال ہے کہ شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس یعنی ایک فیصد کمی ہوسکتی ہے جبکہ 47.4 فی صد افراد کا خیال ہے کہ شرح سود میں 50 بیسس پوائنٹس یعنی 0.50فیصد کمی کا امکان ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق مہنگائی کی شرح پچھلے سال سے کم ہے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے جی ڈی پی گروتھ بھی کم ہے جس کی وجہ سےشرح سود میں کمی ہونی چاہیے تاہم بڑھتے درآمدات اور پاکستانی روپے کی قدر پر دباؤکی شکل میں چیلنجز بھی موجود ہیں۔

ٹاپ لائن سیکورٹیز کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق 56 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ شرح سود میں 50 سے 100 بیسس پوائنٹس فیصد کمی کا امکان ہے جب کہ 37 فیصد کا خیال ہے کہ شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور 2 فیصد کا خیال ہے کہ شرح سود میں 200 بیسس پوائنٹس تک کمی ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ شرح سود اس وقت 11 فیصد کی سطح پر ہے، 5 مئی کو اعلان کردہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں ایک فیصد کمی کی گئی تھی۔ تاجر برادری کی جانب سے شرح سود میں پانچ، چھ فیصد کی بڑی کمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز جاوید بلوانی کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عالمی مارکیٹ میں مسابقتی ممالک میں ویتنام کی شرح سود 6.3 فیصد ہے، کمبوڈیا میں 3 فیصد ہے، انڈونیشیا میں 6 فی صد اور بنگلہ دیش میں ساڑھے پانچ فیصد ہے، اسٹیٹ بینک کو بھی شرح سود چھ سات فیصد کی سطح پر لانا چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow