اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی ، وجہ کیا ہے ؟

image

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو ٹریڈنگ کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی لیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس سے مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوگئی اور مندی چھاگئی۔

ٹریڈنگ کے دوران مندی کے سبب کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار، ایک لاکھ 39 ہزار اور ایک لاکھ 38 ہزار کی نفسیاتی حدیں بھی برقرار نہ رہ سکیں۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے مطابق مندی کا رجحان ٹریڈنگ کے آخر تک جاری رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 1415 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 37 ہزار 964 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر 484 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 108 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 350 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 26 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق 30 جولائی کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے جس میں شرح سود کے حوالے سے مختلف اطلاعات گردش کررہی ہیں۔ سرمایہ کار مانیٹری پالیسی کے پیش نظر محتاط طرز عمل اختیار کررہے ہیں اس کے علاوہ بعض سرمایہ کار شیئرز کی قیمتیں بلند سطح پر ہونے پر منافع کمانے کی عرض سے فروخت بھی کررہے ہیں تاکہ آگے جاکر نچلی سطح پر خرید سکیں، اس حکمت عملی کی وجہ سے بھی منگل کو مندی دیکھنے میں آئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow