مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
حالیہ کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے کا ہوگیا جب کہ10 گرام سونا 1372 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 4 ہزار 98 روپے کا ہوگیا۔
سونے کی قیمت میں کمی عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باعث ہوئی جہاں سونا 16 ڈالر سستا ہو کر 3320 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔