روس کے ساحل کے نزدیک 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد امریکہ، جاپان، چین، انڈونیشیا سمیت متعدد ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے جبکہ جاپان نے 19 لاکھ افراد کو انخلا کا حکم دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سونامی کی لہریں ایک دن سے زیادہ جاری رہ سکتی ہیں۔
- روس کے مشرقی ساحل کے نزدیک 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد متعدد ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری
- سونامی کے خطرے کے پیشِ نظر جاپان میں فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ کو خالی کروا لیا گیا
- برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی سمیت دیگر شرائط پر عمل نہ کیا تو برطانیہ ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لے گا
- اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم حماس کی شیطانی دہشت گردوں کو انعام دے رہے ہیں اور اس کے متاثرین کو سزا
روس کے ساحل کے نزدیک 8.8 شدت کا زلزلہ: سونامی کی لہریں جاپان، کیلیفورنیا تک پہنچ گئیں