اندھیر نگری چوپٹ راج ! نیپرا نے کے الیکٹرک کو عوام کے جیبوں پر ڈاکے کی اجازت دیدی

image

نیپرا نے کے الیکٹرک پر ایک اور مہربانی کرتے ہوئے بجلی کے بلوں کی مد میں کراچی کے شہریوں سے 50 ارب روپے وصولی کی اجازت دیدی ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بجلی چوری کی مد میں ان کے شہریوں پر 70 ارب روپے بنتے ہیں جس کی تمام شہریوں سے یکساں وصول کرنے کی اجازت دیدی جائے، نیپرا نے 70 ارب روپے کے بجائے 50 ارب روپے شہریوں سے لینے کی منظوری دیدی ہے۔

جماعت اسلامی پبلک ایڈ کے نائب صدر اور کے الیکٹرک سیل کے چیئرمین عمران شاہد نے "ہماری ویب" کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ یہ انتہائی ظالمانہ فیصلہ ہے، کے الیکٹرک کے بجلی چوری کے دعوے سارے جھوٹے اور بھوگس بلوں کی بنیاد پر ہیں اگر بجلی چوری کے دعوے درست بھی مان لیے جائیں تو یہ کہاں کا انصاف ہے کہ بجلی چوروں کا بل ان شہریوں سے لیا جائے جو باقاعدگی سے بل دیتے ہیں۔

عمران شاہد کا مزید کیا کہنا تھا۔ اس وڈیو میں دیکھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US