پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نیا ریکارڈ، انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار کی سطح عبور کرگیا

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، کاروباری ہفتے کے وسط میں بھی کے ایس ای 100 انڈیکس میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا اور مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 145,000 پوائنٹس کی ریکارڈ حد عبور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو کاروبار کے آغاز میں ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ کاروبار کےدوران 100 انڈیکس میں 1185 پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 144,000 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انڈیکس میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد، بہتر معاشی اشاروں اور مالیاتی پالیسیوں میں تسلسل کے باعث دیکھنے میں آئی ہے۔ ایک دن قبل بھی انڈیکس نے 143,037 پوائنٹس پر بند ہو کر تاریخی ریکارڈ قائم کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US