لکھ پتی بننے کا سنہری موقع، 100 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا اعلان

image

سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے زیر اہتمام 100 روپے مالیت کے اسٹوڈنٹس ویلفیئر قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اگست بروز جمعہ صبح 9 بجے اسٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور میں ہوگی۔

100 روپے والے پرائز بانڈز کا پہلا انعام7 لاکھ ، دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے 3 انعامات اور تیسرا انعام 1000 روپے مالیت کے 1199 انعامات ہیں۔

اس موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

100 روپے والے پرائز بانڈز عوام میں خاصے مقبول ہیں کیونکہ یہ چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے نہ صرف محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ ہیں بلکہ ہر تین ماہ بعد انعام جیتنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US