ایک ہی ایونٹ میں حصّہ لینے والے دو جاپانی باکسر دماغ پر چوٹیں لگنے سے ہلاک

image
جاپان کے دو باکسر ٹوکیو میں ایک ہی ایونٹ کے دوران الگ الگ مقابلوں میں دماغ پر چوٹ لگنے کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق باکسر شیگیتوشی کوتاری اور ہیروماسا یوراکاوا جن کی عمریں 28 سال تھیں، نے دو اگست کو ٹوکیو کے کوراکون ہال میں ایک ہی کارڈ پر مقابلہ لڑا۔

دونوں کو بعد میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے دماغ کی سرجری ہوئی۔

شیگیتوشی کوتاری نے دو اگست کو ٹوکیو میں یاماتو ہاٹا کے خلاف سپر فیدر ویٹ ٹائٹل فائٹ میں حصہ لیا تھا جہاں وہ مقابلے کے دوران بے ہوش ہو گئے۔

جاپان باکسنگ کمیشن کے ذریعے شیئر کی گئی ایک پریس ریلیز کے مطابق انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے دماغ کو چوٹ پہنچی ہے اور وہ سب ڈورل ہیماٹوما کا شکار ہو گئے ہیں۔ یہ ایک ایسی سنگین طبی حالت ہے جس میں دماغ پر چوٹ لگنے کی وجہ سے خون کی نالی پھٹ جاتی ہے۔

ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن (ڈبلیو بی او) کے صدر موریسیو سلیمان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھا کہ ’اس نقصان کے لیے دل کی گہرائیوں سے افسوس ہے۔ یہ حادثہ ہمیں یہ بتاتا ہے کہ ہم سب کو باکسنگ کو محفوظ بنانے اور روک تھام کے پروگراموں کو نافذ کرنے کے طریقے تلاش کرنے کے لیے تحقیق جاری رکھنا ہوگی۔‘

The WBO mourns the passing of Japanese boxer Hiromasa Urakawa, who tragically succumbed to injuries sustained during his fight against Yoji Saito on August 2 at Korakuen Hall in Tokyo.

This heartbreaking news comes just days after the passing of Shigetoshi Kotari, who died from… pic.twitter.com/CDzoSmKU2d

— WBO (@WorldBoxingOrg) August 9, 2025

ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن نے اتوار کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ’ہیروماسا یوراکاوا کو یوجی سائتو کے خلاف آٹھویں اور آخری راؤنڈ میں روک دیا گیا تھا اور مقابلے کے دوران چوٹ لگنے سے وہ المناک طور پر دم توڑ گئے۔‘

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ہیروماسا یوراکاوا کا انتقال سنیچر کی رات ہوا۔

ڈبلیو بی او نے لکھا کہ ’یہ دل دہلا دینے والی خبر شیگیتوشی کوتاری کے انتقال کے چند دن بعد سامنے آئی ہے، جو اسی کارڈ پر اپنے مقابلے میں زخمی ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔ خاندانوں، دوستوں اور جاپانی باکسنگ کمیونٹی کے لیے ہماری گہری تعزیت ہے۔‘

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US