کراچی کی صبا راشد پاکستان کی پہلی عالمی ریکارڈ بنانے والی مارشل آرٹس کھلاڑی بن گئیں

image

پاکستانی مارشل آرٹس کھلاڑی صبا راشد نے نن چکو کے ذریعے ایک منٹ میں فیگر آف ایتھ بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پاکستان کے لیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔

صبا راشد نے ایک منٹ میں نن چکو کو 138 مرتبہ مہارت سے گھمایا جو 120 کے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتا ہے۔ اس کارنامے کے ساتھ انہوں نے بھارت کی عالمی ریکارڈ ہولڈر کرن اونیال کو شکست دی۔

یہ صبا راشد کا مجموعی طور پر دوسرا عالمی ریکارڈ ہے اس سے پہلے انہوں نے ایلبو اسٹرائیک میں تین منٹ میں 680 کہنیوں کے وار کر کے بھارت کی کرن اونیال کو شکست دی تھی۔

صبا راشد پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم کی اہلیہ ہیں۔ راشد نسیم کی بیٹی نے فیمیل کیٹیگری میں 8 عالمی ریکارڈز قائم کیے ہیں جبکہ بیٹے نے صرف 6 سال کی عمر میں پاکستان کو عالمی اعزاز دلوایا ہے۔ راشد نسیم کے والد بھی پاکستان کے لیے متعدد گنیز ریکارڈز بنا چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US