کرسٹیانو رونالڈو اور جورجینا روڈریگز کی آٹھ سال کی دوستی کے بعد منگنی

image
سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹائن کی ماڈل جورجینا روڈریگز نے آٹھ برس کی دوستی کے بعد منگنی کر لی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں مقیم جوڑے نے اس ہفتے ریاض میں اپنی منگنی کا اعلان کیا۔ جورجینا نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا جس میں رونالڈو کے انگلی میں بیضوی شکل والی ہیرے کی انگوٹھی کی تصویر تھی۔

یہ انگوٹھی تیزی سے عالمی توجہ کا موضوع بن گئی ہے۔ زیورات کے ماہرین کا تخمینہ ہے کہ ہیرے کا وزن 22 سے 37 قیراط کے درمیان ہے، جس کی اطراف چھوٹے پتھر لگے ہوئے ہیں جو پلاٹینم یا سفید سونے میں سیٹ ہیں۔

دوستوں، خاندان اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات آ رہے ہیں جو کمنٹس سیکشن اور بلاشبہ ان کے ان باکسز اور فونز کو بھر رہے ہیں۔

ان کی کہانی 2016 میں میڈرڈ کے ایک گوچی بوتیک سے شروع ہپاوئی، جہاں جورجینا سیلز اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتی تھیں۔ 2016 کے آخر تک وہ لوگوں کے سامنے گئے اور ڈزنی لینڈ پیرس میں ٹہلتے ہوئے تصویر کھنچوائی۔

کرسٹیانو رونالڈو اور جورجینا روڈریگز کے کل پانچ بچے ہیں۔ دو مرتبہ جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔ دوسری دفعہ جڑواں بچوں میں سے ایک کا پیدائش کے کچھ عرصے بعد ہی انتقال ہو گیا تھا۔

رونالڈو کے گذشتہ رشتے سے ان کا بڑا بیٹا کرسٹیانو جونیئر بھی اس جوڑے کے ساتھ رہتا ہے۔

جب رونالڈو 2018 میں یووینٹس منتقل ہوئے تو خاندان ٹورن چلا گیا۔ 2022 میں رونالڈو نے سعودی عرب کے النصر کلب کو جوائن کیا اور جنوری 2023 میں جورجینا اور بچوں کے ساتھ ریاض منتقل ہو گئے۔

    

View this post on Instagram           A post shared by Georgina Rodríguez (@georginagio)

اس جوڑے نے سعودی عرب میں اپنی زندگی کی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس میں ریاض میں رومانوی عشائیے سے لے کر بحیرہ احمر کے کنارے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

گذشتہ برسوں کے دوران مداحوں نے بار بار خفیہ شادی کے بارے میں قیاس آرائیاں کی ہیں، خاص طور پر 2020 میں جب جورجینا کو ہیرے کی ایک بڑی انگوٹھی پہنے دیکھا گیا تھا۔

دونوں نے مسلسل ہونے والی قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے۔ اپنی نیٹ فلکس سیریز ’آئی ایم جورجینا‘ میں رونالڈو نے کہا کہ وہ ’اہک ہزار فیصد یقین رکھتے ہیں کہ جب مناسب وقت آیا تو وہ شادی کریں گے۔‘

واضح رہے کہ جون میں عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے کلب ’النصر‘ کے ساتھ اپنے معاہدے میں دو سال کی توسیع کر دی تھی۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ’سعودی پرو لیگ نے کو اعلان کیا تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کلب کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔‘

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US