پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، بابراعظم اور محمد رضوان بی کیٹگری میں شامل

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025،26 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیے گئے ہیں۔

منگل کو پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر بی، سی اور ڈی کیٹگری میں 10،10 کھلاڑی رکھے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق کنٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک لاگو رہیں گے۔

پچھلے برس 27 کرکٹرز کو کنٹریکٹس دیے گئے تھے جبکہ رواں برس یہ تعداد 30 ہو گئی ہے۔

رواں برس 12 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

نو کھلاڑی اپنی پچھلی کیٹگری کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے جبکہ آٹھ کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

اس سال اے کیٹگری میں کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہوا، پچھلے برس بابر اعظم اور محمد رضوان اے کیٹگری میں شامل ہوئے تھے۔

اس بار نسیم شاہ بی سے سی کیٹگری میں چلے گئے ہیں جبکہ شان مسعود بی سے ڈی کیٹگری میں چلے گئے ہیں۔

 

بی کیٹگریاس میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، شاداب خان، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا کو شامل کیا گیا ہے۔

سی کیٹگریاس میں عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، سعود شکیل، فہیم اشرف، ساجد خان، محمد نواز، محمد حارث، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، نعمان علی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ڈی کیٹگری

اس میں شان مسعود، حسین طلعت، محمد عباس، محمد وسیم جونییئر، محمد عباس آفریدی، خوشدل شاہ، احمد دانیال، سلمان مرزا، خرم شہزاد اور سفیان مقیم کے نام شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US