امریکی قونصل جنرل کی پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ساحل سمندر کی صفائی سرگرمی میں شرکت

image

امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربام نے 23 اگست کو امریکی حکومت کے مالی تعاون سے چلنے والے انگلش ایکسس پروگرام کے 200 طلبہ کے ساتھ کلفٹن بیچ پر کمیونٹی سروس کی ایک سرگرمی میں شرکت کی، جس کا انعقاد سوسائٹی فار انٹرنیشنل ایجوکیشن نے کیا۔ اس تقریب نے مقامی کمیونٹی کو بہتر بنانے میں شہری شمولیت اور نوجوان قیادت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ایکسس طلبہ، سابقہ رضاکاروں، امریکی سفارتکاروں اور پروگرام کے عملے نے مل کرساحل سمندر کی صفائی کی، جس میں پلاسٹک کی بوتلیں، پان کے پیکٹ اور ریت سے بھرے جوٹ کے تھیلے شامل تھے، اور اس عمل سے یہ تاثر دیا کہ اجتماعی کوششیں کس طرح تبدیلی کا سبب بن سکتی ہیں۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، قونصل جنرل اربام نے کمیونٹی سروس اور شہری ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا۔ قونصل جنرل اربام نے کہا، "آج کی صفائی ٹیم ورک اور شہری شمولیت کی طاقت کی عکاسی کرتی ہے۔ اپنے ماحول کا خیال رکھ کر، آپ اپنی کمیونٹی کو ان اقدار کے ساتھ پروان چڑھا رہے ہیں جو باہمت شہریوں اور مستقبل کے رہنماؤں کی تشکیل کرتی ہیں۔ رضاکارانہ خدمت کا یہ جذبہ پاکستان اور امریکا دونوں میں مشترک ہے۔"

صفائی کے دوران طلبہ کو امریکی سفارتکاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اپنی انگریزی زبان کی مہارت کو عملی طور پر استعمال کرنے کا موقع بھی ملا۔ سخت محنت کے بعد، ایکسس کے طالب علم شاہمیر علی نے اس بات پر غور کیا کہ کچرا پھینکنے جیسے ایک سادہ عمل سے جانوروں اور وسیع تر کمیونٹی کے لیے کتنا فرق پیدا ہو سکتا ہے۔

انگلش ایکسس پروگرام، جو 2004 میں امریکی حکومت نے پاکستان میں شروع کیا، 13 سے 16 سال کی عمر کے باصلاحیت نوجوانوں کو انگریزی زبان کی مہارت، تنقیدی سوچ، اور قائدانہ صلاحیت کی ترویج کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ بعد از اسکول ہدایات اور افزودہ سرگرمیوں کے ذریعے، طلبہ کو امریکی ثقافت، جمہوری اقدار، اور کیریئر سنوارنے کے مواقع سے روشناس کرایا جاتا ہے۔

یہ پروگرام امریکی حکومت کے ریجنل انگلش لینگویج آفس۔ پاکستان کے تعاون سے اور ایس آئی ای کے ذریعے نافذ العمل ہے، جو پاکستانی نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور امریکا اور پاکستان کے درمیان عوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ امریکی قونصل جنرل پاکستان میں عوامی تعلقات کو فروغ دینے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، اور شہری ذمہ داری اور تعلیم کو فروغ دینے والے اقدامات کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US