باجوڑ کے 5 علاقے دہشتگردوں سے پاک، مکینوں کو واپسی کی اجازت

image

سیکورٹی فورسز کی جانب سے باجوڑ میں پانچ علاقے کلیئر کرنے کے بعد لوگوں کو اپنے گھروں کو واپسی کی اجازت دے دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جن علاقوں اور دیہات کو کلیئر کردیا ہے وہاں اب لوگ اپنے گھروں واپس جاسکتے ہیں، سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقوں سیرئے کلان، سری میاں گان، لنڈئے کلان، بلال مسجد ترخو، شمشیر گرقلعہ ترخو کو دہشتگردوں سے کلیئر کردیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئر کرائے جانے والے علاقوں میں حالات معمول پر آگئے اور مکمل ریاستی عملداری بحال ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کلیئر کرائے گئے علاقوں کے لوگ اپنے گھروں کو واپس جاسکتے ہیں، ریاست مکینوں کو مکمل حفاظت اور معاونت فراہم کرے گی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق باجوڑ کے دیگر علاقوں کے متاثرہ خاندانوں کی واپسی کا عمل مرحلہ وار مکمل ہوگا۔ باجوڑ ماموند میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز نے آپریشن شروع کیا جس میں پانچ علاقوں کو فورسز نے کلیئر قرار دے دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US