آج ملک بھر میں سونے کی کیا قیمت رہی؟

image

کاروباری ہفتے کے پہلے دن عالمی اور ملکی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا بغیر کسی رد و بدل کے 3371 ڈالر پر برقرار رہا۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں مستحکم رہنے کا اثر پاکستانی صرافہ بازاروں پر بھی پڑا جہاں پیر کے روز 24 قیراط سونے کا فی تولہ ریٹ 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے پر جمی رہی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ معمولی اضافے کے بعد 3 لاکھ 8 ہزار 470 روپے پر برقرار رہی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US