سونا ایک بار پھر مہنگا۔۔ جانیں فی تولہ سونا اب کتنے کا ہوگیا؟

image

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک اور اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جمعرات کے روز فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے تک پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 772 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 10 ہزار 871 روپے میں دستیاب ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھات کی قدر میں اضافہ ہوا ہے، جہاں سونے کا ریٹ 9 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 399 ڈالر فی اونس پر جا پہنچا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US