تین ملکی سیریز: پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی، حارث رؤف کی 4 وکٹیں

image

تین ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی ہے۔

جمعے کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

افغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان 39 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ رحمان اللّٰہ گرباز نے 38 رنز سکور کیے۔

ان کے علاوہ صدیق اللّٰہ اتل 23، درویش رسولی 21 بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے چار جبکہ شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز اور سفیان مقیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ان کے علاوہ صاحبزادہ فرحان 21، محمد نواز 21، فخر زمان 20، محمد حارث 15، فہیم اشرف 14، صائم ایوب 14 اور حسن نواز نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی اور راشد خان نے ایک ایک جبکہ فرید احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ تین ملکی سیریز کی تیسری ٹیم متحدہ عرب امارات ہے جو سنیچر کو پاکستان کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

اس میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، محمد نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور سفیان مقیم شامل تھے۔

افغانستان کی پلیئنگ الیون

اس میچ میں افغانستان کی پلیئنگ الیون میں رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زدران، صدیق اللّٰہ اتل، درویش رسولی، کریم جنت، عظمت اللّٰہ عمر زئی، کپتان راشد خان، محمد نبی، مجیب الرحمان، فضل حق فاروقی اور فرید احمد شامل تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US