اسلام آباد میں جواں سالہ لڑکی سے نازیبا حرکات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، پولیس کی مبینہ آشیرباد کے سبب نامزد ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی۔
واقعہ تھانہ ہمک کی حدود میں 13 اگست 2025 کو پیش آیا جبکہ مقدمہ 21 تاریخ کو درج کیا گیا، مدعیہ مقدمہ کے مطابق وہ بیوہ خاتون ہے اور اس کی بیٹی ایس این جی پی ایل میں ملازمت کرتی ہے۔
ملزم نامزد کیے جانے اور سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود مقدمہ کا تاخیر سے اندراج اور فوری ملزم کی گرفتاری نہ کرنا تھانہ ہمک پولیس کے تفتیشی افسر کی مبینہ ملی بھگت یا نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبوری ضمانت پر ہے جلد ضمانت منسوخ کروا کر قانون کے مطابق ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔
مدعیہ مقدمہ نے ڈی آئی جی آپریشنز ، ایس ایس پی آپریشنز سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غفلت کے مرتکب تھانہ ہمک پولیس کے ذمہ داران کے خلاف بھی محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔