تین ملکی سیریز: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دے دی

image

شارجہ میں جاری تین ملکی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے میزبان متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دے دی۔

سنیچر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں 208 رنز کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔

امارات کی جانب سے آصف خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 77 رنز بنائے، انہوں نے پاکستانی بولرز کی خوب پٹائی کی اور اننگز میں چھ چھکے اور چھکے چوکے لگائے۔

کپتان محمد وسیم نے 18 گیندوں پر 33 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے چار اوورز میں 47 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 

محمد نواز نے دو جبکہ صائم ایوب اور سلمان مرزا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 207 رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور حسن نواز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سینچریاں سکور کیں۔ 

صائم ایوب نے 38 بالز پر چار چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 69 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ انہیں آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

حسن نواز نے صرف 26 گیندوں کا سامنا کیا اور 56 رنز بنا ڈالے، ان کی اننگز میں چھ چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔ 

محمد نواز نے 15 گیندوں پر 25 رنز جوڑے۔ پاکستان کے سات بیٹرز ڈبل فِگر میں داخل نہ ہو سکے۔

متحدہ عرب امارات کی طرف سے جنید صدیق اور صغیر خان نے تین تین جبکہ حیدر علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ جمعے کو ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے ہرایا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US