رواں سال ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کی انعامی رقم مردوں سے زیادہ ہوگی: آئی سی سی

image
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کو اعلان کیا کہ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کی انعامی رقم مردوں کے ایڈیشن سے ایک تہائی سے زائد بڑھ جائے گی جس کے لیے مجموعی طور پر 13.88 ملین ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ انعامی رقم 2022 میں دی گئی ویمن ورلڈ کپ کی 3.5 ملین ڈالر رقم  کے مقابلے چار گنا زیادہ ہے اور مردوں کے گزشتہ ورلڈ کپ کی کل 10 ملین ڈالر کی انعامی رقم سے بھی زیادہ ہے۔

 50 اوور کے ویمن ورلڈ کپ یہ 13واں ایڈیشن 30 ستمبر سے انڈیا اور سری لنکا میں شروع ہو گا، جسے آئی سی سی نے ’ایک شاندار پیش رفت‘ قرار دیا ہے۔

گزشتہ ایڈیشن تین سال قبل نیوزی لینڈ میں منعقد ہوا تھا۔

آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے کہا کہ ’یہ اعلان خواتین کرکٹ کے سفر میں ایک فیصلہ کن سنگِ میل ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ انعامی رقم میں یہ چار گنا اضافہ خواتین کرکٹ کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔

بی سی سی آئی کے سابق سربراہ جے شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا پیغام واضح ہے کہ خواتین کرکٹرز کو یہ اعتماد ہونا چاہیے کہ اگر وہ پیشہ ورانہ طور پر کرکٹ کا انتخاب کریں تو انہیں مرد کھلاڑیوں کے برابر سمجھا جائے گا۔‘

پاکستان اپنے تمام میچز کولمبو میں کھیلے گا۔ (فوٹو: اے ایف پی)

اس سال کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 4.48 ملین ڈالر دیے جائیں گے یہ 2022 میں آسٹریلیا کو ملنے والے 1.32 ملین ڈالر کے مقابلے میں 239 فیصد اضافہ ہے۔

رنرز اپ ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر دیے جائیں گے، جب کہ تین سال قبل انگلینڈ کو رنز اپ کے طور پر 600,000 ڈالر ملے تھے۔

ورلڈ کپ کا آغاز گواہاٹی میں میزبان ٹیم انڈیا اور سری لنکا کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا۔

پاکستان اپنے تمام میچز کولمبو میں کھیلے گا۔ یہ فیصلہ ایک مفاہمتی معاہدے کے تحت کیا گیا ہے جس کے ذریعے انڈیا اور پاکستان کو کثیر الملکی ٹورنامنٹس میں غیر جانبدار مقامات پر کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ورلڈ کپ کا فائنل 2 نومبر کو ممبئی یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ وینیو کا انتخاب اس بات پر منحصر ہوگا کہ آیا پاکستان فائنل میں پہنچتا ہے یا نہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US