کیمبرج اے لیول 2025 کے نتائج کا اعلان

image

کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے جون 2025 سیشن کے اے ایس اور اے لیول کے نتائج جاری کر دیے،جنہیں طلبہ آن لائن بھی چیک کر سکتے ہیں۔ اس سال دنیا بھر میں 1.7 ملین سے زائد امتحانی اندراجات ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہیں۔

پاکستان میں 700 سے زائد اسکولوں کے ایک لاکھ سے زائد طلبہ نے امتحانات میں حصہ لیا جن میں اے ایس اور اے لیول کے لیے 1,27,900 سے زائد اندراجات شامل ہیں۔ مقبول ترین مضامین میں فزکس، ریاضی، بزنس، کیمسٹری اور کمپیوٹر سائنس سرفہرست رہے۔

گزشتہ ماہ کیمبرج نے اعلان کیا تھا کہ جنوبی ایشیا میں کیمبرج انٹرنیشنل اسکولز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جو بین الاقوامی معیار کی تعلیم میں بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ صرف پچھلے سال میں اس خطے میں اسکولز کی تعداد میں 16 فیصد اضافہ ہوا۔

کیمبرج کے مطابق IGCSE اور او لیول کے نتائج 19 اگست کو جاری کیے جائیں گے۔ جون 2025 میں پاکستان سے IGCSE اور او لیول کے 2,48,000 سے زائد اندراجات ہوئے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US