فرانس: پیرس میں مساجد کے باہر سُؤروں کے 9 سر برآمد، پولیس کی تحقیقات شروع

image

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے علاقے کی مختلف مساجد کے باہر نو سُؤروں کے سر ملے ہیں جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سٹی پولیس کے سربراہ لوراں نونیز نے ’ایکس‘ پر ایک بیان میں بتایا کہ ’اس نفرت انگیز معاملے کی ہر ممکن حد تک تحقیقات کی جائیں گی۔‘

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ’سؤروں کے 6 سر عوامی گزرگاہ سے ملے ہیں جبکہ تین سر قریبی علاقوں سے برآمد ہوئے ہیں۔‘ 

فرانس کے وزیر داخلہ برونو ریتییو نے کہا ہے کہ ’اس طرح کے واقعات قابل مذمت، اشتعال انگیز اور ناقابلِ قبول ہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اپنے ہم وطن مسلمانوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے مذہبی فرائض پُرامن انداز میں جاری رکھیں۔‘

پیرس کی جامع مسجد کے ریکٹر حافظ شمس عدین نے ’اسلامو فوبیا کی کارروائیوں‘ کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمان مخالف نفرت میں اضافے کا ایک نیا اور افسوسناک مرحلہ‘ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین میں سب سے بڑی کمیونٹی مسلم فرانس میں رہتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل اور امریکہ سے باہر یہودیوں کی سب سے بڑی آبادی بھی یہیں مقیم ہے۔

یورپی یونین کی ایجنسی برائے بنیادی حقوق کے مطابق ’اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے یورپی یونین کے کئی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور صہیونی مخالف جذبات میں اضافے ہوا ہے۔

فلسطین کے عسکریت پسند گروپ حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US