وزیراعلیٰ سندھ کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، نکاسی آب کا جائزہ

image

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بارش کے بعد کراچی کا دورہ کیا ان کے ہمراہ صوبائی وزراء سعید غنی، مخدوم محبوب اور چیف سیکریٹری آصف حیدر بھی موجود تھے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا جائزہ لیا۔ وہ قیوم آباد چورنگی پہنچے جہاں بارش کے پانی کی نکاسی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ قیوم آباد پل کے قریب بارش کا پانی جمع ہے جسے مشینری کے ذریعے نکالا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی کاز وے کا بھی معائنہ کیا اور وہاں کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ کورنگی کاز وے ندی کا منظر پیش کر رہا ہے جو شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US