ٹی20 ایشیا کپ: افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دے دی

image
ٹی20 ایشیا کپ کے پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دے دی۔

منگل کو ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔ 

ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 94 رنز ہی بنا سکی۔ ہانگ کانگ کی جانب سے بابر حیات 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ ٹیم کے 9 بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔ یاسین مرتضیٰ 16 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب اور فضل الحق فاروقی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان اور نور احمد کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔ ہانگ کانگ کے دو کھلاڑی رن آؤٹ بھی ہوئے۔

اس سے قبل، افغانستان کی اننگز میں صدیق اللہ اتل نے 52 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 73 رنز بنائے۔ عظمت اللہ عمرزئی نے صرف 21 گیندوں پر جارحانہ 53 رنز اسکور کیے، جن میں 5 شاندار چھکے شامل تھے۔

ہانگ کانگ کی جانب سے کنچت شاہ اور ایوش شکلا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)

 

ہانگ کانگ کی جانب سے کنچت شاہ اور ایوش شکلا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایشیا کپ 2025 میں انڈیا اپنی ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔

گروپ اے میں پاکستان، انڈیا، عمان، متحدہ عرب امارات جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا، جبکہ 14 ستمبر کو روایتی حریف انڈیا سے ٹکرائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US