سونا سستا ہو کر دوبارہ مہنگا ہوگیا۔۔ جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہوگئی؟

image

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2500 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 500 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2143 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ریٹ بڑھ کر 3 لاکھ 31 ہزار 361 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے، جہاں اس کی فی اونس قیمت 27 ڈالر اضافے کے ساتھ 3645 ڈالر تک جا پہنچی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US