آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت بدستور 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر برقرار ہے۔
اسی طرح دس گرام سونا 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کا ریٹ 3668 ڈالر فی اونس پر مستحکم ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 2400 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے تک نیچے آئی تھی۔