قومی بچت اسکیمز : شارٹ ٹرم سیونگز پر منافع کی شرح میں اضافہ، ڈیفنس سرٹیفکیٹس پر کمی

image

قومی بچت اسکیمز میں منافع کی شرح میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرح منافع فوری طور پر نافذالعمل ہوگئی ہے جس کے تحت شارٹ ٹرم سیونگز اکاؤنٹس پر شرح منافع 10.06 فیصد سے بڑھا کر 10.42 فیصد کردیا گیا ہے۔

اسی طرح سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ اور سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر سالانہ شرح منافع 9.50 فیصد سے بڑھا کر 9.92 فیصد کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 12 بیس پوائنٹس کمی کی گئی ہے جس کے بعد منافع 11.54 فیصد سے کم ہو کر 11.42 فیصد ہوگیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US