انڈیا اور پاکستان کے درمیان ٹی20 میچز کی تاریخ، اب تک کس کا پلڑا بھاری رہا ہے؟

image
انڈیا اور پاکستان آج ٹی20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں مد مقابل ہیں۔

اب تک انڈیا اور پاکستان کے درمیان 14 ٹی20 انٹرنیشنل میچز ہوچکے ہیں۔ دبئی میں کھیلا جانے والا آج کا میچ پاکستان اور انڈیا کے درمیان 15واں انٹرنیشنل  ٹی20 میچ  ہے۔

اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے اب تک کُل 14 ٹی20 میچز میں سے 11 میں انڈیا نے کامیابی حاصل کی جبکہ تین میں گرین شرٹس نے فتح سمیٹی ہے۔

اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انڈیا کا پلڑا کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں پاکستان پر بہت زیادہ بھاری رہا ہے حالانکہ ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا ہے۔

ای ایس پی این کرک انفو کے اعداد و شمار کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 14 ستمبر 2007 کو ڈربن میں کھیلا گیا جو ٹائی ہوگیا تھا تاہم اسی سال 24 ستمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انڈیا نے پاکستان کو پانچ رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

اس کے بعد سنہ 2012 میں دونوں ٹیمیں تین مرتبہ آمنے سامنے آئیں۔ کولمبو میں انڈیا نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ 25 دسمبر کو بینگلور میں پاکستان نے تاریخی جیت اپنے نام کرتے ہوئے انڈیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔

اسی برس احمد آباد میں 28 دسمبر کو انڈیا نے جواب میں 11 رنز سے فتح حاصل کی۔

سنہ 2014 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں انڈیا نے پاکستان کو سات وکٹوں سے مات دی جبکہ سنہ 2016 میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو مقابلے ہوئے۔

انڈیا نے پاکستان کو حالیہ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دی (فوٹو: اے ایف پی)

پہلا مقابلہ میرپور میں ہوا جہاں انڈیا نے پاکستان سے پانچ وکٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی اور دوسرا مقابلہ ایڈن گارڈنز کولکتہ میں ہوا جہاں میزبان انڈیا چھ وکٹوں کی برتری سے فاتح بنا۔

سنہ 2021 میں دبئی کے میدان پر پاکستان نے تاریخ رقم کی اور پہلی بار انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔

اس سے آئندہ سال یعنی سنہ 2022 میں دونوں ٹیموں کے درمیان مسلسل تین میچز کھیلے گئے، جن میں انڈیا نے پہلا میچ پانچ وکٹوں سے جیتا جبکہ پاکستان نے دوسرے میچ میں انڈیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

اسی برس میلبورن میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں انڈیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

جون 2024 میں نیویارک میں انڈیا نے پاکستان کو چھ رنز سے ہرایا جبکہ رواں ٹی20 ایشیا کپ میں دبئی میں دونوں ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے آئیں جہاں انڈیا نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US