جنوبی افریقہ آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچز میں زخمی کپتان ٹیمبا باوُوما کے بغیر میدان میں اُترے گا، تاہم کوئنٹن ڈی کوک سفید بال کی دونوں سیریز کے لیے ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ ختم کر کے ٹیم میں واپس آ رہے ہیں۔جنوبی افریقہ 12 اکتوبر سے لاہور میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے ساتھ اپنے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ٹائٹل کے دفاع کا آغاز کرے گا، لیکن اہم بلے باز باوُوما زخمی ہونے وٹ کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے۔جنوبی افریقہ کے کوچ شُکری کونراڈ نے کہا کہ ’یقیناً ہم اس بات پر مایوس ہیں کہ ٹیمبا ہمارے ساتھ نہیں ہوں گے۔ وہ ٹیسٹ ٹیم کے لیے ایک اہم لیڈر اور بیٹر رہے ہیں، اور ان کی میدان کے اندر اور باہر موجودگی کو یاد کیا جائے گا۔‘
مہمان ٹیم چار سپنرز کے ساتھ دورہ کرے گی، اگرچہ کیشَو مہاراج صرف دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے کیونکہ وہ اپنی چوٹ سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔ سائمن ہارمر کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ سینوران متھوسامی اور پرینیلن سبریَن دیگر سپنرز ہوں گے۔
ٹیمبا باوُوما کی غیر موجودگی میں ایڈن مارکرم ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گےکئی ٹیسٹ کھلاڑیوں کو بعد میں ہونے والی وائٹ بال سیریز کے لیے آرام دیا جائے گا۔
ٹیمبا باوُوما کی غیر موجودگی میں ایڈن مارکرم ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
بائیں ہاتھ کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک 2023 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد 50 اوورز کے فارمیٹ سے ریٹائر ہوئے تھے، لیکن اب وہ واپس آ رہے ہیں۔ انہوں نے آخری مرتبہ 2024 کے ورلڈ کپ میں ٹی20 ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔
کونراڈ نے کہا کہ ’کوئنٹن کی وائٹ بال کرکٹ میں واپسی سے ہمیں فائدہ ہوگا۔ جب گزشتہ ماہ ان سے ان کے مستقبل پر بات ہوئی، تو یہ واضح تھا کہ وہ اب بھی اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ وہ ٹیم میں کتنی کوالٹی لے کر آتے ہیں، اور ان کی واپسی ٹیم کے لیے سودمند ہو گی۔‘جنوبی افریقہ 2027 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی زمبابوے اور نمیبیا کے ساتھ کرے گا۔میٹیو بریٹسکے ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ڈیوڈ ملر ٹی20 ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
بائیں ہاتھ کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک 2023 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد 50 اوورز کے فارمیٹ سے ریٹائر ہوئے تھے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
تین ٹی20 میچز 28 اکتوبر سے 1 نومبر تک، اور تین ون ڈے میچز 4 نومبر سے 8 نومبر تک کھیلے جائیں گے۔
ٹیسٹ سکواڈ:ایڈن مارکرم (کپتان)، ڈیوڈ بیڈنگھم، کاربن بوش، ڈیوالڈ بریویس، ٹونی ڈی زورزی، زبیر حمزہ، سائمن ہارمر، مارکو یانسن، کیشَو مہاراج، ویان ملڈر، سینوران متھوسامی، کگیسو ربادا، ریان رکلٹن، ٹرسٹن سٹَبز، پرینیلن سبریَن، کائل ورینےٹی20 سکواڈ:ڈیوڈ ملر (کپتان)، کاربن بوش، ڈیوالڈ بریویس، ناندری برگر، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کوک، ڈونوان فریرا، ریزا ہینڈرکس، جارج لنڈے، کوینا مافاکا، لنگی نگیدی، نقابہ پیٹر، لوہان-دری پریٹوریئس، اینڈیلے سیمیلانے، لیزاد ولیمزون ڈے سکواڈ:میٹیو بریٹسکے (کپتان)، کاربن بوش، ڈیوالڈ بریویس، ناندری برگر، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کوک، ٹونی ڈی زورزی، ڈونوان فریرا، بیورن فورٹوئن، جارج لنڈے، کوینا مافاکا، لنگی نگیدی، نقابہ پیٹر، لوہان-دری پریٹوریئس، سینتھیمبا قیشیلے۔