ایشیا کپ ٹی20: پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

image

دبئی میں جاری ایشیا کپ ٹی20 کے سپر فور مرحلے کے تیسرے میچ میں  پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

منگل کو شیخ زاید کرکٹ سٹیڈیم ابوظبی میں 134 رنز کا حدف پاکستان نے 18 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز 38 اور حسین طلعت 32 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔ حسین طلعت مین آف دی میچ رہے۔

اس سے قبل سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان نے حدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو صاحبزادہ فرحان اور محمد حارث کریز پر اترے۔ پہلے پانچ اوورز میں دونوں بیٹرز نے بغیر کسی نقصان کے 45 رنز بنائے۔

پاکستان کو پہلا نقصان چھٹے اوور میں صاحبزادہ فرحان کی صورت میں ہوا، وہ دو چھکوں ایک چوکے کی مدد سے 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اوپنر فخر زمان بھی اسی اوور کی پانچویں گیند پر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ون ڈاون آنے والے صائم ایوب دو جبکہ کپتان سلمان علی آغا پانچ رنز جبکہ محمد حارث 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی تیزی سے گرتی ہوئی وکٹیں ٹیم کے فتح سے فاصلے بڑھا ہی رہی تھیں کہ محمد نواز اور حسین طلعت کی جوڑی کریز پر ٹک گئی۔

محمد نواز 38 اور حسین طلعت 32 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے (فوٹو: اے ایف پی)

دونوں بیٹرز نے عمدہ کھیل پیش کیا اور ٹیم کو فتح دلائی۔ حیسن طلعت چار چوکوں کی مدد سے 32 اور محمد نواز تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش تیسکھانا اور وانندو حسارنگا دو دو جبکہ دشمنتہا چمیرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کی اننگز

سری لنکا کی جانب سے کمینڈو مینڈس 50 رنز کے ساتھ نمایاں  رہے۔

ان کے علاوہ  چارتھ اسالنکا 20، وانندو حسارنگا 15، کشال پریرا 15، پاتھم نسانکا آٹھ اور دشمنتہا چمیرا ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ چمیکا کرونارتنے 17 اور مہیش تیسکھانا صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین، حارث رؤف اور حسین طلعت نے دو دو جبکہ ابرار احمد ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

سری لنکا کی جانب سے وانندو حسارنگا 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے (فوٹو: اے سی سی)

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ایونٹ میں پاکستان کو انڈیا کے خلاف دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سری لنکا کو بنگلہ دیش نے شکست دی۔

آئی سی سی کی رینکنگ میں بالترتیب پاکستان ساتویں اور سری لنکا آٹھویں نمبر پر ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیوناس میچ میں سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، حسین طلعت، محمد نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔

سری لنکا کی پلیئنگ الیوناس میچ میں پاتھم نسانکا، کشال مینڈس، کشال پریرا، چارتھ اسالنکا، داسن شانکا، کمینڈو مینڈس، چمیکا کرونارتنے، وانندو حسارنگا، مہیش تیسکھانا، دشمنتہا چمیرا، چمیکا کرونارتنے اور نوان تشرا سری لنکا کی پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US