ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 96 ہزار 800 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جو 1 ہزار 714 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 40 ہزار 192 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی قیمتی دھات کی قیمت میں گراوٹ آئی ہے اور سونا 20 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 750 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔