پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ میں دن کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ابتدا میں ہی انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بعدازاں یہ رجحان مزید بڑھا اور ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 60 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 61 ہزار 340 کی سطح پر جا پہنچا جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ہنڈرڈ انڈیکس میں 39 فیصد اضافہ ہو چکا ہے جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران یہ شرح تقریباً 96 فیصد رہی جو سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مارکیٹ کے استحکام کی واضح عکاسی کرتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US