ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 900 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی ایک ہزار 629 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 40 ہزار 963 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جہاں قیمت 19 ڈالر بڑھنے کے بعد 3 ہزار 759 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی ہے۔