ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ سونا 3 ہزار 178 روپے مہنگا ہونے کے بعد نئی تاریخ رقم کر گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق تازہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا ریٹ 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے تک پہنچ گیا ہے، یوں ملکی تاریخ میں سونا پہلی بار 4 لاکھ کی حد عبور کر گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 725 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 48 ہزار 746 روپے پر جا پہنچی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ اوپر گئے ہیں، جہاں 37 ڈالر کے اضافے سے فی اونس قیمت 3 ہزار 855 ڈالر ہو گئی ہے۔