خیبرپختونخوا میں آٹے کا بحران، 20 کلو کا تھیلا کتنے کا ہو گیا؟

image

صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر آٹے کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے۔ شہری مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سے آٹے کی سپلائی گزشتہ دو روز سے بند ہے جس کے باعث پشاور اور دیگر شہروں میں آٹے کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ آج بازار میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 2300 روپے اور 80 کلو کی بوری 9500 روپے تک فروخت ہورہی ہے۔

آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب سے ترسیل بحال نہ ہوئی تو 20 کلو تھیلے کی قیمت 2500 روپے اور 80 کلو بوری 10 ہزار روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ماضی میں آٹے کی قیمت پر قابو رکھنے کی کوششوں کے بعد کچھ ریلیف ملا تھا تاہم اب دوبارہ بڑھتی ہوئی قیمتیں شہریوں کے لیے سنگین مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US