ایک دوسرے کی شکل تک نہیں دیکھی۔۔ ثنا جاوید اور شعیب ملک کے درمیان غیر معمولی سرد مہری ! وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگ ثانیہ مرزا کو کیوں یاد کرنے لگے؟

image

"یہ تو سیدھا سیدھا آنے والی طلاق کا عندیہ ہے!"

"ثنا جاوید کے ساتھ جو ہو رہا ہے، یہ سب کرما ہے۔"

"یہ دونوں تو ایک دوسرے کو بالکل اگنور کر رہے ہیں، اب حقیقت سامنے آنے والی ہے۔"

یہ وہ تبصرے ہیں جو حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کیے جا رہے ہیں۔ ویڈیو میں پاکستان کی معروف اداکارہ ثنا جاوید اور کرکٹ اسٹار شعیب ملک ایک پروفیشنل ایونٹ کے دوران ایک ساتھ بیٹھے تو نظر آتے ہیں، لیکن دونوں کے درمیان غیر معمولی سردمہری نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

جنوری 2024 میں اچانک شادی کے اعلان کے بعد سے ہی یہ جوڑی مسلسل خبروں میں رہی ہے۔ شادی کے وقت دونوں کے سابقہ تعلقات اور طلاقوں کے بارے میں سوالات اٹھے تھے، مگر ثنا اور شعیب نے ہمیشہ ایک مضبوط اور متحد جوڑے کا تاثر دینے کی کوشش کی۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں ایک نجی شو کے دوران ایک دوسرے کے قریب آئے۔

اب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس نئی ویڈیو نے ایک بار پھر ان کے رشتے پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ ویڈیو میں دونوں ایک ساتھ بیٹھے ہیں لیکن نہ بات کر رہے ہیں نہ ہی ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں، جس نے چہ مگوئیوں کو ہوا دے دی ہے کہ کہیں یہ تعلق بھی جلد ہی اختتام کی طرف نہ بڑھ رہا ہو۔

کچھ صارفین نے یہاں تک لکھا ہے کہ شاید یہ ویڈیو کسی بڑی مہم یا بحث چھیڑنے کے لیے جان بوجھ کر وائرل کی گئی ہو۔ دوسری جانب کئی لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ محض ایک لمحاتی کیفیت ہے اور لمبے شوٹنگ دنوں میں اس طرح کے رویے عام ہوتے ہیں۔

بہرحال، حقیقت کچھ بھی ہو، مگر اس ویڈیو نے ایک بار پھر ثنا جاوید اور شعیب ملک کو میڈیا اور عوامی بحث کا مرکز بنا دیا ہے، اور مداح یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ کیا واقعی ان کے تعلقات میں دراڑ پڑ چکی ہے یا یہ سب صرف ایک سوشل میڈیا ڈرامہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US