ایوشمان کھرانہ اور رشمیکا مندانہ کی فلم ’تھاما‘ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام کیوں؟

image

بالی وڈ فلم ’تھاما‘ کی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر اس کے ریویوز کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جن میں سے زیادہ تر اسے ’مایوس کن‘ قرار دے رہے ہیں تاہم سراہنے والے بھی موجود ہیں۔

انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق سوشل میڈیا صارفین فلم کے بارے میں اپنی آرا پیش کر رہے ہیں۔

ویمپائرز کی زندگی پر بننے والی یہ فلم منگل کو دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوئی۔ 

اس کے بعد فلم دیکھنے والوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا رخ کر لیا ہے اور کھل پر اس پر بات کر رہے ہیں۔ 

ایک صارف نے لکھا کہ ’پہلا ہاف اچھا تھا اس کو دلچسپ بننے میں تھوڑا وقت لگا مگر جب یہ ہو گیا تو اس کے بعد ایوشمان کھرانہ اور رشمیکا مندانہ کی پرفارمنس زبردست رہی۔ دیگر کاسٹ کے ساتھ ساتھ سکرین پہلے بھی اچھا ہے اور دوسرا ہاف زیادہ مزے کا ہے۔‘

ایک اور صارف نے کچھ یوں اپنی رائے دی کہ ’فلم کی کہانی پہلے ہاف میں کہانی کچھ سست لگتی ہے تاہم دوسرے ہاف میں قدرے بہتر ہو جاتی ہے۔‘

اسی طرح ایک اور یوزر کا کہنا تھا کہ ’کہانی اچھی ہے مگر سست روی کا شکار دکھائی دی، اس کو تیز کیا جا سکتا تھا۔‘

ایک یوزر نے تو واضح طور پر لکھا کہ ’مایوس کن، یہ بھیڑیا کے بعد ایک کمزور ترین اور ناقابل برداشت فلم ہے۔‘

کچھ صارفین نے فلم کے کیمیوز کی تعریف کی تاہم ایسے لوگ بھی کافی تعداد میں خیالات کا اظہار کر رہے ہیں جن کا خلاصہ یہ ہے کہ فلم اچھی نہیں تھی اور متاثر کرنے میں ناکام رہی۔

 

فلم میں نوازالدین صدیقی نے بھی اہم رول نبھایا ہے (فائل فوٹو: شوبز تماشا)

اسی طرح ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’ایک سنسنی خیز کنسیپٹ کے طور پر ایک طرح سے یہ دیکھے جانے کے قابل ہے۔‘

خیال رہے اس کا ٹریلر 26 ستمبر کو ریلیز ہوا تھا اور اس کو بھی شائقین نے زیادہ پسند نہیں کیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈٹ پر ایک صارف نے فلم کا ٹریلر شیئر کیا جس پر فینز نے کافی بے اطیمنانی کا اظہار کیا تھا۔

ایک صارف نے ٹریلر پر تبصرہ کیا تھا کہ ’انسٹاگرام ریلیز سے سارے لطیفے اٹھائے ہیں۔‘

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’یہ کافی مایوس کن ہے۔ مزاح اور فلم کی سیٹنگ مڈوک کی دوسری فلموں جیسا محسوس ہو رہا ہے۔‘

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US