ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ کی ٹیم نے پاسپورٹ آفس قمبر سٹی پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں نور محمد اور امجد علی شامل ہیں، ملزمان شہریوں کو فوری پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیا رہے تھے، ملزمان سے 21 پاسپورٹس، مختلف ممالک کی کرنسی، 2 لیپ ٹاپ اور کپیوٹر برآمد کرلیا گیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز سے پاسپورٹس اور درخواست گزار کے حوالے سے بھی ریکارڈ برآمد ہوگیا ہے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔