خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں خون کی ہولی، اراضی تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
واقعات کے مطابق مکان کے تنازعہ پر بھتیجوں نے ماموں کے ہمراہ اپنے چچا اور چچا زاد بھائی پر مسجد میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 چچا اور چچا زاد بھائی جاں بحق جبکہ ایک چچا زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق تھانہ ٹوپی کی حدود میں مسجد اڑ ابراہیم میں ملزمان قیاش، طلال پسران انور بہادر نے ماموں عدنان ولد مرزا محمد کے ہمراہ اپنے چچا سلطان زیب، عمر حیات اور ضیاد اور چچا زاد عابد پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں عابد اور سلطان زیب موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ضیاد اسپتال میں دم توڑ گیا۔
اراضی تنازعہ پر چچازاد بھائیوں کی فائرنگ کے اس واقعہ کے دوران عمر حیات شدید زخمی ہوا، لاشوں اور زحمیوں کو ٹوپی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں باپ سلطان زیب اور بیٹا عابد موقع پر جاں بحق جبکہ دو بھائی عمر حیات اور ضیاد بھادر زخمی ہوئے، چچا زاد بھائیوں کے درمیان زمین کے تنازعہ چلا آرہا تھا۔ تھانہ ٹوپی کے ایس ایچ او نعیم خان اور دیگر نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے جاری ہیں۔