راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کی کوشش ناکام، ملزمہ گرفتار

image

راولپنڈی میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو کلو ہیروئن برآمد کر کے ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ برآمد شدہ منشیات جڑواں شہروں کے تعلیمی اداروں میں سپلائی کی جانی تھی۔

کارروائی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت صوبے کو منشیات سے پاک کرنے کی مہم کا حصہ ہے۔ ڈی جی کاؤنٹر نارکوٹکس فورس بریگیڈیئر مظہر اقبال کی ہدایت پر خصوصی طور پر تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی کی روک تھام اور آگاہی مہمات پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ترجمان کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے مطابق گرفتار خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ تعلیمی اداروں کو منشیات کے پھیلاؤ سے محفوظ رکھا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US