اے این ایف کا بڑا ایکشن: خاتون سمیت 9 گرفتار، منشیات کہاں کہاں سے پکڑی گئیں؟

image

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 8 کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 24.9 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی جس کی مالیت 22 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے 1.476 کلوگرام آئس برآمد ہوئی، نیشنل ہائی وے حیدر آباد کے قریب 2 ملزمان سے 12 کلوگرام چرس اور نیول انکرج ایکسپریس وے اسلام آباد پر گاڑی سے 4.8 کلوگرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

انڈس ہائی وے کوہاٹ کے قریب گاڑی سے 4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی ،حاجی کیمپ جی ٹی روڈ پشاور پر ملزم کے قبضے سے 1.2 کلوگرام چرس ،جمالی پل کراچی میں ہوٹل کے قریب خاتون سمیت ملزم سے 300 گرام آئس،انڈس چورنگی مین کورنگی روڈ کراچی میں ملزم سے 200 گرام آئس برآمد ہوئی اور پرانا ٹول پلازہ، انڈس ہائی وے کوہاٹ کے قریب 1 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اے این ایف منشیات کی اسمگلنگ کے مکمل خاتمے اور نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے بچانے کے لیے اپنی کارروائیاں مزید تیز کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US