ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں ملزم نے فائرنگ کر کے 3 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کردیا۔
مقامی پولیس نے بتایا کہ ایبٹ آباد میں حویلیاں کے مقام پر ملزم ادریس نے فائرنگ کر کے بھائی، بھابھی اور 2 بھانجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے، ملزم چاروں کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق افسوس ناک واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر قتل کے وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی پولیس سرگرداں ہے۔