گٹکا منگوانے کے لیے بلایا اور۔۔ کراچی میں 11 سالہ بچی سے درندگی کا افسوس ناک واقعہ ! ملزم کیسے پکڑے گئے؟

image

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری علی بروہی گوٹھ میں 11 سالہ بچی سے بدفعلی کی دل دہلا دینے والی واردات پیش آئی۔

پولیس کے مطابق دو ملزمان بلال عرف ڈاڈا اور عبداللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ مدعی یوسف کے مطابق، وہ ایک پرائیوٹ کمپنی میں ملازمت کرتا ہے۔30 ستمبر کی شب 10 بجے اس کی بیٹی کو محلے کے لڑکوں بلال اور عبداللہ نے گٹکا منگوانے کے بہانے بلایا۔ جب بچی کمپنی کے اندر گئی تو دونوں ملزمان اسے زبردستی پکڑ کر کونے میں لے گئے، کپڑے اتارے اور زیادتی کی کوشش کی۔

مدعی کے مطابق اس دوران عبداللہ نے ویڈیو بھی بنائی اور بچی کو دھمکیاں دیں کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے۔ مدعی کے مطابق بعد میں محلے کے ایک لڑکے نے ویڈیو دکھائی جس کے بعد وہ تھانے پہنچ کر مقدمہ درج کرانے پر مجبور ہوا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

علاقہ مکینوں اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے درندہ صفت مجرموں کو سخت ترین سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی معصوم بچی درندگی کا شکار نہ بنے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US