حکومتِ خیبر پختونخوا نے صحت کارڈ پلس کے تحت کتنے ارب روپے خرچ کیے؟

image

خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق موجودہ حکومت "صحت کارڈ پلس" منصوبے کے تحت ڈیڑھ سالہ دور میں 16 لاکھ 70 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت علاج فراہم کرچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی پر اب تک 57 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں جبکہ 276 مریضوں کو گردے اور جگر کی پیوندکاری، بون میرو ٹرانسپلانٹ اور کاکلئیر امپلانٹ جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

بیرسٹر سیف کے مطابق صحت کارڈ پلس کے تحت خیبر پختونخوا کے 158 اور ملک بھر کے 700 اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت دستیاب ہے۔ منصوبے کے تحت گردے، جگر کی پیوندکاری سمیت مہنگے امراض کا علاج بھی مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ژوندون کارڈ کے ذریعے او پی ڈی مریضوں کو مفت ادویہ کی فراہمی کا آغاز کیا جا چکا ہے جس کی شروعات ضلع مردان سے کی گئی ہے اور جلد یہ سہولت صوبے کے دیگر اضلاع تک بڑھائی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US